ابنا: پاکستان کراچی کے علاقے ملیر 15 میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 60 سالہ سید اشرف حسین زیدی کو شہید کر دیا۔ شہید سید اشرف حسین زیدی ملیر مندر کے رہائشی اور معذور تھے، جہاں وہ آباﺅ اجداد کی جانب سے قائم قدیمی امام بارگاہ حسینی کی اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ دیکھ بھال کیا کرتے تھے۔اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دن کے تقریباً سوا بارہ بجے موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے انہیں اس وقت اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ امام بارگاہ حسینی کی گلی کے کونے پر اپنی کریانہ کی دکان پر بیٹھے تھے۔ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں میں سے ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جبکہ دوسرا دہشت گرد ڈھاٹا باندھا ہوا تھے۔شہید اشرف زیدی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے انہیں سر اور جسم کے دیگر حصوں پر سات گولیاں ماری، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405558
کراچی کے علاقے ملیر 15 میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 60 سالہ سید اشرف حسین زیدی کو شہید کر دیا۔